جموں: کشمیر صوبے اور جموں صوبے کے وِنٹر زون میں آنے والے تعلیمی اداروں کے لئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں سکولی تعلیم محکمہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت تک کے لئے سرمائی تعطیلات 6دسمبر 2018ء سے لے کر 2؍ مارچ 2019 ء تک ہوں گی جبکہ نویں جماعت سے لے کر آگے تک کی جماعتوں کے لئے سرمائی تعطیلات 17؍ دسمبر 2018ء سے3 2؍فروری 2019ء تک ہوں گی۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو اہلکار پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے ساتھ منسلک ہوں وہ یہ تعطیلات امتحانات منعقد ہونے کے بعد حاصل کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں جو اہلکار چیف ایجوکیشن افسروں کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق تربیت حاصل کر رہے ہیں انہیں یہ تربیتی پروگرام جاری رکھنا ہوگا۔ دریں اثنا تدریسی فیکلٹی کو 22؍فروری 2019 ء کو ہی اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہونا ہوگا تاکہ وہ سکول کھلنے کے انتظامات پر نظر گزر رکھ سکیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.