کے ۔ وِجے کمار نے سائیکلسٹ رمیض رضا اور واحد احمد کی عزت افزائی کی
مذکورہ کھلاڑیوں نے 23ویں قومی روڑ ریس سائیکلنگ چمپئن شپ میں بالترتیب سونے اور چاندی کا تمغہ جیتا
جموں : گورنر کے مشیر کے ۔ وِجے کمار نے ہریانہ میں حال ہی میں منعقدہ قومی سطح کے مقابلوں کے دوران میڈل جیتنے کیلئے سائیکلسٹ رمیض رضا اور واحد احمد کی عزت افزائی کی۔
اِن دونوں ایتھلیٹوں نے سٹیٹ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے صدر اور دیگر افسروں کے ہمراہ جموں میں سول سیکرٹریٹ میں مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی ۔مشیر نے اِن کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی اور کئی امور کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
کے۔ وِجے کمار نے چمپئن شپ میں بہتری کارکردگی دکھانے کے لئے ایتھلیٹیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔
بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ان دونوں سائیکلسٹ رمیض رضا اور واحد احمد نے 23ویں نیشنل روڑ ریس سائیکلنگ چمپئن شپ جو کرک شیتر ہریانہ میں 21سے 24نومبر منعقد ہوئی کے دوران بالترتیب سونے اور چاندی کا تمغہ جیتا ۔
پریذیڈنٹ جے کے سائیکلنگ ایسو سی ایشن رویندر سنگھ اور کئی دیگر شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔
Comments are closed.