عام آدمی کے لئے خوش خبری! 75 کے نیچے آئی پٹرول کی قیمت، ڈیزل کی قیمت میں بھی گراوٹ
آج پھر پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ پیر کے روز ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اور ڈیزل میں 41 پیسے فی لیٹر کی کمی درج کی گئی۔ کٹوتی کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 74.49 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت کٹوتی کے بعد 69.29 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پیر کو پٹرول کی قیمت بالترتیب 74.49 روپے، 76.47 روپے، 80.03 روپے اور 77.32 روپے فی لیٹر درج کی گئی۔ چاروں میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 69.29 روپے، 71.14 روپے، 72.56 روپے اور 73.20 روپے فی لیٹر درج کی گئیں۔
Comments are closed.