طویل عرصہ کے بعد پاکستان کے بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ ٹیسٹ کی پہلی سنچری 17 ویں میچ میں آئی ہے۔ بابر نے شاندار بلےبازی کی اور 127 رن بناتے ہوئے پاکستان کو 418/5 کے اسکور کے ساتھ اننگز کا اعلان کرنے میں مدد ملی ۔ بابر کی اس سنچری کی پاکستانیوں نے خوب تعریف کی۔
لیکن اسی بیچ پاکستانی صحافی زینب عباس کے ایک ٹویٹ نے بابر کا موڈ خراب کر دیا۔ بابر کی سنچری کے بعد زینب نے ٹویٹر پر بابر کی سنچری کی تعریف تو کی لیکن بعد میں انہیں مکی آرتھر کا بیٹا بتا دیا۔
انہوں نے لکھا، ’’ بابر اعظم اچھا کھیلے، لیکن جس طرح سے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے مکی آرتھر کو ان کے بیٹے کے سنچری لگانے کے بعد مبارکباد دی وہ بہت پسند آیا‘‘۔ خاتون صحافی کے اس ٹویٹ سے بابر خفا ہو گئے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا، ’’ کچھ کہنے سے پہلے سوچ لیا کرو، اپنی حد پار کرنے کی کوشش نہ کرو۔
Comments are closed.