ایران کے صدر حسن روحانی نے سالانہ اسلامی اتحاد کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے خلاف ایک ہوں۔ انہوں نے سعودی عرب کے لوگوں کو ’بھائی‘ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں تہران سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا، ’’ آج امریکہ چاہتا ہے کہ مغربی ایشیا اس کا غلام ہو جائے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ ملزمین کے لئے لال قالین بچھانے کے بجائے مسلمان حکومتوں کو امریکہ اور ’’ سرطانی پھوڑے‘‘ (اسرائیل) کے خلاف ایک ہو جانا چاہے‘۔
انھوں نے ہفتے کے روز سالانہ اسلامی اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ دوسری عالمی جنگ کا ایک خطرناک نتیجہ خطے میں ایک سرطانی پھوڑے کا قیام تھا‘‘۔ انھوں نے اسرائیل کو مغرب کا قائم کردہ ایک ’’ جعلی رجیم ‘‘ قرار دیا ہے۔
Comments are closed.