جہانگیر احمد کمیٹی کا چیر مین بن گیا۔گلشنہ بیگم وائس چیر مین کے عہد ے پر قابض
سرینگر19نومبر : میونسپل کمیٹی سمبل کے چیر مین کے انتخا ب کیلئے پیر کو باضا بط انتخا با ت ہو ئے جس کے دوران پی ڈی پی کے باغی گروپ کے حمایتی امیدوار جہانگیر احمداپنے مدمقابلہ کانگریس کے امیدوار شبیرا حمد لون کو شکست دیکرمیونسپل کمیٹی سمبل کا چیر مین بن گیا۔جبکہ وائس چیر مین کے عہد ے پر اسی گروپ کی حمایت یافتہ خانون امیدوار گلشنہ بیگم قابض ہو گئیں۔ پیپلز کانفرنس کے چیر مین سجاد غنی لون نے ا س ضمن میں یاسر ریشی کو مبا رکبا د پیش کی ہے۔سی این ایس کے مطابق حالیہ بلدیا تی انتخا بات کے دوران میونسپل کمیٹی سمبل کے13 وارڈوں میں نیشنل کا نفرنس کے 2 درپردہ حما یتی امیدوار کا میا ب ہوگئے تھے جبکہ کانگریس نے چار نشستوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ اسی طرح پی ڈی پی کے باغی ممبر اور ایم ایل سی یاسر ریشی کی حمایت پر 7امیدواروں نے اپنی جیت درج کی تھی۔ خیال رہے یاسر ریشی پی ڈی پی کے ان باغی لیڈروں میں سے ایک ہے جوپارٹی پر خاندانی راج کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی کوطلاق دے چکے ہیں۔ فی الوقت اگر چہ یاسر ریشی پی ڈی پی سے نہ تو بے دخل کیے گئے اور نہ ہی انہوں نے اپنی طرف سے پارٹی چھوڑ نے کا کوئی فیصلہ لیا ہے تاہم ان پیلز کانفرنس کے چیر مین سجاد غنی لون کیساتھ گہر ے تعلقات ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان میونسپل کمیٹی سمبل کے انتخا بات کے دوران پی ڈی پی کے در پر دہ حمایت پر کوئی بھی امیدوارکھڑا نہیں ہواتھا جبکہ حقیقت میں پی ڈی پی نے در پردہ طور پر اپنے ووٹروں کو نیشنل کا نفرنس اور کا نگریس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے پر زوردیا تھا۔ نمائند ے کے مطابق پیر کو آ راینڈ بھی سمبل ڈویژن میں میونسپل کمیٹی سمبل کے چیر مین کے انتخا ب کیلئے بلٹ بکس کے ذریعے با ضا بط ووٹنگ ہوئی۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر انتخا با ت کے نگران تھے۔ انتخا بات کے دوران ایک ووٹ کی بڑ ھوتری سے یاسر ریشی کی حمایت یا فتہ امیدوار جہانگیر احمد میونسپل کمیٹی سمبل کا چیر مین بن گیا۔انہوں نے اپنے مد مقابلہ کانگریس کے امیدوار کو ایک ووٹ سے ہارادیا اسی طر ح یاسر ریشی کی ہی حمایت یافتہ خانون امیدوار گلشنہ بیگم ایم سی سمبل کی وائس چیر مین کے عہد ے پر قابض ہو گئیں۔ اس دوران سینکڑوں لوگوں نے یاسر ریشی کے حق میں ا حتجاجی مظا ہر ے کئے اور پٹا خے سر کئے
Comments are closed.