پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی
سرینگر/19نومبر: پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاویدکا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی جب کہ ہم ہمسایہ ممالک سے عزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران خطاب میں پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے، پاک فوج اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک سے عزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔۔ انہوںنے کہا کہ ہم کشمیر یوں نے اب تک بے شمار قربانیاں دی ہیں لاکھوں کشمیری نوجوان اپنی جانوں سے گئے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اپنے مستقبل کو ہمارے آنے والے کل کیلئے قربان کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو ظلم کی انتہائی جاری رکھی ہے اس پر بین الاقوامی فورموں کی خاموشی قابل افسوس ہے ۔
Comments are closed.