بی جے پی نے حالات اور اعلیٰحدگی پسندوں کی سرگرمیوں پر کنٹرول حاصل کیا
سرینگر/19نومبر: بھاجپا صدر نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف ترقی میں یقین کرتی ہے۔مرکز میں کانگریس کی سابقہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے کشمیر میں حالات بگڑے اور الگائو وادیوں کے حوصلے بھی بلند تھے تاہم بی جے پی نے ریاست جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی راہیں کھولی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس کو جھوٹے وعدے کرنے والی پارٹی بتایا ہے۔ امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش کے ضلع اومرا ہیڈ کوارٹر میں واقع امرشہید اسٹیڈیم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس عوام سے صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے جبکہ بی جے پی صرف ترقی میں یقین کرتی ہے۔اپنے خطاب میں امت شاہ نے کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں اس وقت حالات کنٹرول میں ہیں اور اعلیٰحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کو بھی کنٹرول میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں سابقہ کانگریس سرکار کی غلط پالیسی کی وجہ سے کشمیر میں حالات بگڑ گئے تھے جبکہ وادی میں الگائو وادیوں کے حوصلے بھی بلند تھے تاہم بی جے پی نے حالات پر قابو پاکر ریاست کی تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار کی ۔انہوں نے زور دیا کہ صرف بی جے پی کشمیر کو ترقی دے سکتی ہے۔کانگریس کے خلاف آگ اُگلتے ہوئے امت شاہ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جہاں جہاں کانگریس کی سرکار تھیں وہ ریاست تعمیر و ترقی سے محروم تھیں ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق امت شاہ نے کانگریس پرکنبہ پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا، "کانگریس میں کنبہ پروری ہے، وہاں صدر کون بنے گا یہ سب کوپتہ ہے، لیکن بی جے پی میں میرے بعد کون صدربنے گا۔ یہ کسی کوپتہ نہیں ہے”۔بی جے پی صدر نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں نہ توسڑک کا پتہ تھا اور نہ ہی بجلی کا۔ کانگریس نے مدھیہ پردیش کو’بیمار‘ ریاست کے طور پر چھوڑ دیاتھا۔ کانگریس کو ترقی کے بارے میں سوالات پوچھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے دو اسمبلی حلقے میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی فہرست کانگریس دیکھ لے تو ان کی بولتی بند ہو جائے گی۔
Comments are closed.