پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میںمسلح جنگجوﺅں کے سی آر پی ایف کیمپ پر حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی شام مسلح جنگجوﺅں نے ریلوئے اسٹیشن کاکا پورہ کے نزدیک سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کرکے یو پی جی ایل داغا جو نشانہ چوک کر کیمپ کے باہر ایک زور دار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ حملے میں سی آر پی ایف کا ہیڈ کانسٹبل زخمی ہو گیا جس کو اگرچہ علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔ پولیس افسر کے مطابق حملے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.