اے ٹی ایم میں ملنے لگا ہے کہ 100 روپے کا نیا نوٹ ، اس طرح پہچانیں نوٹ اصلی ہے یا نقلی

بینکوں نے 100 روپے کا نیا نوٹ صارفین کو دینا شروع کردیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اے ٹی ایم میں بھی اب یہ نوٹ نکلنے لگا ہے۔ نیا نوٹ دیکھنے میں کافی جاذب نظر ہے، لیکن جب بھی کوئی نیا نوٹ چلن میں آتا ہے ، تو اس کے نقلی نوٹوں کے آنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں آر بی آئی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2017-18 میں 100 روپے کے سب سے زیادہ نقلی نوٹ ملےہیں ۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ 100 روپے کے نئے نوٹ کی شناخت کرلیں۔ تاکہ جب بھی آپ کے ہاتھ میں 100 روپے کا نوٹ آئے ، تو آپ اس کی شناخت کرسکیں۔

ایسے پہچانیں نوٹ نقلی ہے یا اصلی ؟

آر بی آئی نے بتایا ہے کہ 100 روپے کے نئے نوٹ کے سامنے والے حصے میں آپ کو دیوناگری میں 100 لکھا ہوا نظر آئے گا۔ نوٹ کے سینٹر میں مہاتما گاندھی کی تصویر ہے۔ چھوٹے حرفوں میں آر بی آئی ، انڈیا اور 100 لکھا ہوا ہے۔

اس میں کلر شفٹ بھی آپ کو دیکھنے کو ملے گا۔ جب آپ نوٹ کو موڑیں گے تو تھریڈ کا رنگ ہرے سے نیلا ہوجائے گا۔ وہیں مہاتما گاندھی کی تصویر کی دائیں جانب گارنٹی سیکشن ، حلف سیکشن سمیت گورنر کے دستخط اور ریزرو بینک آف انڈیا کا سیمبل بھی ہے۔

دائیں جانب جائیں گے تو یہاں پر آپ کو اشوک چکر کی علامت بھی نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ مہاتما گاندھی کی تصویر اور الیکٹرو ٹائپ (100) واٹر مارک میں نظر آئے گا۔

نوٹ کے پیچھے نوٹ کی بائیں جانب سال ، سلوگن سمیت سوچھ بھارت کا لوگو، لینگویج پینل ، رانی کی واو کی تصویر اور دیو ناگری میں 100 بھی آپ کو دیکھنے کو ملے گا۔

Comments are closed.