جموں : صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول اور ڈی ایم آر آر آر کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے آج کہا کہ حکومت ریاست کے ہر گھرانے کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں تمام کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔
ان باتوں کا اظہار سیکرٹری موصو ف نے آج یہاں جی ڈبلیو آر کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کے سلسلے میں ریاستی سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
میٹنگ میں چیف انجینئر پی ایچ ای جموں اشوک گندوترا ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں ونود گپتا ،ایس ای میکنیکل کشمیر ، سینٹرل گرائونڈ واٹر بورڈ(سی جی ڈبلیو بی) کے سائنسدان ، رورل سنٹیشن کے نمائندے ، زراعت ، صنعت و تجارت محکموں کے افسران موجود تھے۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق احمد شاہ نے کہا کہ سی جی ڈبلیو بی اور پی ایچ ای محکمے کو مشترکہ طور کام کرتے ہوئے اُن علاقوں کی نشاندہی کرنی چاہیئے جہاں ابھی تک پینے کے پانی کی قلت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ جگہوں پر بورویلوںکو کھودنے اور چشموں کو محفوظ رکھنے سے بھی پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔
سی جی ڈبلیو بی کے سائنسدانوں نے پی ایچ ای و دیگر منسلک محکموں سے کہا کہ وہ انہیں اُن علاقوں کی فہرست پیش کریں جہاں پینے کے پانی کی قلت موجود ہے تاکہ ان علاقوں میں بورویل اور چشموں کو اَپ گریڈ کیا جاسکے۔
بعد میں فاروق احمد شاہ نے ایک علاحدہ میٹنگ میں بارہمولہ ، اننت ناگ ، کپواڑہ ، سری نگر ، بڈگام ، پلوامہ اور کولگام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر پیکیج کے تحت مائیگرنٹ ملازمین کے لئے کوارٹروں کی تعمیر کے لئے اراضی کی حصولیابی کے عمل کا جائزہ لیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.