بجلی کی آنکھ مچولی اور غیر ضروری کٹوتی

پلوامہ میں صارفین کے احتجاج مظاہرے ، شاہراہ پر دھرنا

بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف جنوبی قصبہ پلوامہ میں صارفین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی فراہم کی جائے ۔ اسی دوران احتجاجی مظاہرین نے سرینگر پلوامہ شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی ۔اطلاعات کے مطابق سرینگر پلوامہ شاہرا ہ پر بدھ کو اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوئی جب مورن چوک پلوامہ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا ۔ احتجاجی صارفین نے الزام عائد کیا کہ محکمہ بجلی نے ترال قصبے میں بجلی کا عجیب و غریب شیڈول جاری کیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے

Comments are closed.