شمالی کشمیر کے سوپور اور ہندواڑہ میں دو مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال
سرینگر//شمالی کشمیر کے دو اضلاع بارہمولہ اور کپواڑہ کے متعدد علاقوں بالخصوص ایپل ٹاون سوپور اور ہندواڑہ میں منگل کے روز حزب المجاہدین سے وابستہ دو مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف غیراعلانیہ ہڑتال سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر رہی۔خیال رہے کہ ایپل ٹاون سوپور کے شنکر گنڈ براٹھ میں پیر کی صبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈر سمیت دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈرپرویز احمد وانی عرف پرویز گلورہ ساکنہ گلورہ ہندواڑہ اور نعیم احمد نجار ساکنہ براٹھ کلان سوپور کے بطور کی گئی تھی
Comments are closed.