جموں:پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری نے آج جموں میں ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر سول سروسز سپیشل پرویژنز ایکٹ 2010 کے تحت عدالتی کیسوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔یہ کیس ایڈہاک ، کنٹریکچول ، کنسالیڈیٹیڈ ملازمین کی مستقلی سے متعلق ہیں۔میٹنگ میں سیکرٹری دیہی ترقیاتی ، سیکرٹری قانون و انصاف ، ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس / فائنانس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
نوین چودھری جو مذکورہ ایکٹ سے متعلق بااختیار کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے کیسوں کے تیز تر نمٹارے پر زور دیا تاکہ مستحقین کو وقت پر مستقل کیا جاسکے۔میٹنگ میں کیسوں کی نوعیت اور لوازمات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
مذکورہ بااختیار کمیٹی کو کنٹریکچول ، ایڈہاک اور کنسالیڈیٹیڈ ملازمین سے متعلق کیسوں کی جانچ پڑتال کر کے ان کی مستقلی کے لئے سفارشات بھیجنے کا اختیار حاصل ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.