’’اتفاق‘‘ نے مہم شروع کی ،لوگوں میں بیداری مہم چلائی جائیگی /ندا الرحمان
سرینگر/13نومبر:’’اتفاق‘‘ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے پلٹ متاثرین کو ذہنی دبائو سے نجات دلانے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ’’بیدار ‘‘نامی مہم چلائے جارہی ہے ۔ اسی دوران غیر سرکار ی انجمن ندا الرحمان نے بتایا کہ ’’بیدار ‘‘نامی مہم نوجوانوں اور یہاں کے عوام میں ذہنی دبائو سے متعلق بیداری مہم پیدا کر رہی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں پلٹ متاثرین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایک غیر سرکاری تنظیم ’’اتفاق ‘‘نامی این جی او نے پہل کرتے ہوئے پلٹ متاثرین کیلئے ایک مہم کاآغاز کیا ہے جس دوران پلٹ متاثرین کو ذہنی دبائو سے باہر نکالنے کیلئے کئی کام کرے گی ۔ جبکہ پلٹ متاثرین کی بازآباد کاری کیلئے بھی کئی اقداما ت اُٹھائے جارہے ہیں ۔اس ضمن میں این جی او کی بانی رکن ندا رحمان نے بتایا ہے کہ این جی او نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ فراہم کیا جائے گا۔ اسی موقعہ پر سماجی کارکن انعام البنی نے اتفاق کی کوششیوں اور کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم لوگوں کی خدمات میں بر سر محو ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انجمن کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا تعاون پیش کریں ۔
Comments are closed.