کشمیر: عدالتی احکامات کے برخلاف دریائے جہلم کے کناروں پر غیرقانونی تجاوزات کا سلسلہ جاری

سرینگر //جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے سخت احکامات کے باوجود وادی بالخصوص گرمائی دارالحکومت سری نگر میں دریائے جہلم کے حفاظتی باندھوں یا کناروں پر اثرورسوخ رکھنے والے افراد نے ناجائز تجاوزات کھڑی کر دی ہیں۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ جہاں سری نگر میونسپل کارپوریشن آئے روز ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں دریائے جہلم کے کناروں یا حفاظتی باندھوں پر کھڑی ہونے والی ناجائز تجاوزات کو منہدم کرنے کا دعویٰ کررہا ہے، وہیں اثرورسوخ اور سرکاری اہلکاروں کی جیبیں گرم کرنے والے افراد کی غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدائی کاروائیاں نہیں چلائی جاتیں۔
خیال رہے کہ کشمیر میں سال 2014 کے ستمبر میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ریاستی ہائی کورٹ نے نہ صرف دریائے جہلم اور اس سے ملحق نہروں کے کناروں پر ہر طرح کی تعمیرات پر پابندی لگائی بلکہ ان پر کھڑے کئے گئے تمام غیرقانونی ڈھانچوں کو ہٹانے کے احکامات صادر کئے تھے

Comments are closed.