ہماری عید اس وقت ہوگی جب ہم جبری تسلط سے آزاد ہونگے۔ متحدہ جہاد کونسل

سرینگرہماری عید اس وقت ہوگی جب ہم بھارت کے جبری تسلط سے آزاد ہوکر اپنے مستقبل کا تعین اپنے ہاتھوں سے کریں گے۔یقین کامل ہے کہ وہ عید بھی قریب ہے ۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے میڈیا کے نام جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ہے ۔ انہوں نے امت مسلمہ کو بالعموم اور کشمیری حریت پسند عوام کو بالخصوص جنہوں نے اپنے لخت ہائے جگر راہ حق میں قربان کر دیئے،اُن بیواؤں کو جن کے سہاگ اجڑ گئے اور اُن یتیم بچوں کو جن کے باپ جام شہادت نوش کر گئے ،اُن حریت پسند بزرگوں، جوانوں اور خواتین کو جو بھارتی جیلوں میں قید و بند کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں اور اس غیور اور باہمت حریت پسند عوام کو جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ،مجاہدین کے خلاف محاصروں اور کریک ڈاونز کو ناکام بنانے کیلئے ،اپنی جانیں تک نچھاور کرتے ہیں عمیق قلب سے عید کی مبارک باد پیش کی ۔ چیرمین متحدہ جہاد کونسل نے اپنے پیغام میں کہا کہ دشمن کی چالوں سے خبردار رہیں اور ایک دوسرے کے غم گساربن کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں ،خوشیوں میں اپنے ہم سفرو ں کا خیال رکھیں۔شہداء کے ورثاء،اسیران ، بیواؤں، یتیمو ں ، زخمیوں کا خاص خیال اور عملی تعاون فراہم کرکے انہیں عید کی خوشیوں میں شا مل کریں اور عید سادگی سے منائیں۔سید صلاح الدین نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دشمن اور ان کے حا شیہ بردار تحریک آزادی کا رخ موڑنے کیلئے 53کی پوزیشن اورآلو پیاز کی تجارت کا حل لیکر ،آزادی کی اس تاریخ ساز جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہوگئے ہیں ،انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری جدوجہد تب تک پوری قوت اور شدت کے ساتھ جاری رہے گی جب تک نہ قابض فورسز کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرحدوں سے مکمل انخلا مکمل نہ ہوگا۔ انہوں نے ایسے سازشی عناصر سے قوم کو خبردار رہنے کی اپیل کی ہے ۔سید صلاح الدین نے کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں ہوں کہ عنقریب آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔اس سلسلے میں انہوں نے قوم کو پیشگی آزادی مبارک کی نوید بھی سنائی۔

سی این ایس

Comments are closed.