پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ، تحقیقات جاری
پولیس نے کشتواڑ میں بی جے پی لیڈر اور اس کے بھائی کی ہلاکت کے معاملے میں تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے کچھ مشتبہ افراد کی گرفتار ی عمل میں لائی ہے جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جموں کے کشتواڑ ضلع میں گزشتہ ہفتے بھاجپا لیڈر اورا س کے بھائی کی ہلاکت کے بعد اگرچہ تناؤ کچھ حد تک ختم ہو گیا ہے تاہم احتیاطی طور رات کا کرفیو بدستور جاری ہے ۔ اسی دوران معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے جمعہ کو کچھ ا افراد کی گرفتار ی عمل میں لائی ہے جن سے معاملے کی نسبت پوچھ گچھ جاری ہے ۔
Comments are closed.