ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم ، 30 سے 40 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ، راحت رسانی کا کام جاری
ممبئی // ممبئی میں جہاں شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ، وہیں اب ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے واقعہ میں 30 سے چالیس افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔راحت اور امداد رسانی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں اور لوگوں کو عمارت کے اندر سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ خیال رہے کہ ممبئی میں کئی دنوں سے شدید بارش ہورہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ بے حال ہیں ۔
Comments are closed.