قصبہ میں موجود دو بڑے پانی کے ذخیروں میں پانی کی سطح کم ہو نے سے مقامی لوگوں میں فکر و تشویش
سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ جنوبی قصبہ اننت ناگ اور کولگام علاقے کے درجنوں علاقوں میں سردیوں کے ان ایام میں بھی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔اسی دوران ریش ناگ اور ویری ناگ میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے لوگوں میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کولگام اور اننت ناگ کے درجنوں دو ر افتاد علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔نمائندے کے مطابق لوگوں کو درجنوں میل دور سفر کرکے پانی لانا پڑتا ہے اور اس کے بعد اسکو استعمال میں لایا جاتا ہے ۔نمائندے کے مطابق مقامی لوگو ں نے الزام عائد کیا کہ پینے کے صاف پانی کی وجہ سے وہ ندی نالوں سے گندہ پانی لاکر اسکو پینے کیلئے مجبور ہو جاتے ہیں جس کے تیجے میں مختلف مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ۔ادھر نمائندے کے مطابق اگرچہ محکمہ پی ایچ ای نے ان علاقوں کو پانی کی سپلائی فراہم کرنے کیلئے پانی کے ٹنکروں کا بھی استعمال عمل میں لایا تھاتاہم اس کے باوجود پانی کی قلت پائی جاتی ہے ۔نمائندے کے مطابق اگرچہ ضلع کولگام کے لور منڈ علاقے سے ریش ناگ جبکہ ویری ناگ سے پانی کا ذخیرہ نکلتا تھا اور اسے سے دریائے جہلم نکلتا ہے تاہم گزشتہ کئی ماہ سے جاری خشک موسم کی وجہ سے ان ذخیروں میں بھی پانی کی سطح کم ہو تی جا رہی ہے جس کے تیجے میں لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہےْ
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.