فاروق عبداللہ کی حجاج کرام سے مناسک حج کے دوران کشمیر کے حق میں خصوصی دعاؤں کی اپیل
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حج بیت اللہ پر گئے عازمین کرام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ آج سے شروع ہورہے مناسک حج کے دوران کشمیر کو بے چینی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے علاوہ عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا ، لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ ان بابرکت ایام میں اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے۔فاروق عبداللہ نے عازمین سے کہا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے مشکلات اور حالات کو مدنظر رکھ کر اللہ کے دربار میں سروسجود ہوکر دعا کرے تاکہ ہمیں عالم اسلام کو درپیش موجودہ چیلنج سے چھٹکارا مل سکے کیونکہ اللہ ہی ہماری مشکلات دور کرنے والا ہے
Comments are closed.