جموں وکشمیر: مویشیوں کی ٹرانسپورٹیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز، گؤ رکشک بھی سرگرم

جموں وکشمیر کے ڈوڈہ اور ادھم پور اضلاع میں 45 مویشیوں کو مبینہ طور پر وادی کشمیر سمگل کرنے کی کوشش کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ریاستی پولیس نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جموں کے مختلف اضلاع بالخصوص راجوری، کٹھوعہ، پونچھ اور ریاسی میں مویشیوں کی ٹرانسپورٹیشن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے کم از کم 300مویشی اور دو درجن گاڑیاں ضبط کیں۔
اس کے علاوہ قریب ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا.(یو ا ین آئی)

Comments are closed.