جموں 5 نومبر: ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ اور ڈپٹی سپیکر نذیر احمد خان گریزی نے جموں میں اسمبلی سیکرٹریٹ کھلنے کے بعد ملازمین کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اسمبلی کے مختلف شعبوں کا معائینہ کر کے کام کاج کو احسن طریقے پر چلانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائیزہ لیا ۔
انہوں نے مختلف شعبوں کے سربراہوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران ملازمین سے تلقین کی کہ وہ لگن اور تندہی سے کام کریں ۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے نئے اسمبلی کمپلیکس پر جاری تعمیراتی کام اور ایم ایل اے ہوسٹل میں دستیاب سہولیات کا بھی جائیزہ لیا ۔
اس سے قبل اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا استقبال کیا ۔
ارکانِ قانون سازیہ رویندر رینہ ، دینا ناتھ بھگت ، سیکرٹری اسمبلی آر ایل شرما اور دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.