کشمیر میں پراسرار حالت میں دونوجوانوں کی لاشیں برآمد

کے پی ایس بریکنگ
سرینگر// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دو نوجوانوں کی لاشیں پراسرار حالت میں ملیں۔تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے پالا پورا علاقے میں دو نوجوانوں کی لاشیں پر اسرار حالت میں ملیں ہیں۔مقامی لوگوں نے منگل کی صبح پولیس کو اس کی اطلاع دی کہ وہاں باغ میں دو لاشیں پر اسرار حالت میں ملیں ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیات کا عمل شروع کیا۔ پولیس ذرایع کے مطابق دونوں نوجوان جن کی لاشیں پر اسرار حالت میں بر آمد ہوئی ہے راجوری کے رہائشی ہیں۔ ادھر اس خبر کے پھیلنے سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے۔

Comments are closed.