دفعہ 35 اے کی دفاع کیلئے جان کی بازی لگانے کو تیار ہیں: فاروق عبداللہ
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آئین ہند کی دفعہ 35 اے کے خلاف سازش کو جموں وکشمیر کی پہچان اور عوام پر سیدھا حملہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی انفرادیت کا دفاع کرنے کے لئے ہم جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہیں اور فاروق عبداللہ اس میں آگے آگے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر ایک پشتینی باشندے کو دفعہ 35 اے کے دفاع کے لئے جاری تحریک کا حصہ بنا چاہیے کیونکہ اسی دفعہ کی بدولت ہماری پہچان اور کلچر زندہ ہے۔فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
Comments are closed.