گورنر ووہرا کے مستعفی ہونے کی خبریں ہر بار غلط ثابت ہوئیں: عمر عبداللہ

سرینگر// جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاستی گورنر این این ووہرا کے مستعفی ہونے سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہاکہ اس طرح کی کئی رپورٹیں پہلے ہی غلط ثابت ہوچکی ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ رپورٹ صحیح ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔مسٹر عبداللہ جو کہ ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر بھی ہیں، نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ ’جموں وکشمیر گورنر کے گورنر کا مستعفی ہوجانے کا امکان‘ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ’اب تک جب بھی ایسی رپورٹیں سامنے آئیں، وہ غلط ثابت ہوئیں

Comments are closed.