یومہ اجرت پر کام کرنے والا پی ڈی ڈی کا مزدور جھلس کر لقمہ اجل حد متارکہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی،ایک اہلکار زخمی
سرینگر/25اگست/اے پی آئی/ ارنا سیکٹر جموں میں حد متارکہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران سرحدی حفاظتی فورس کا اہلکار گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ،جنوبی کشمیر کے اچھہ بل اننت ناگ علاقے میں یومہ اجرت پر کام کرنے والا پی ڈی ڈی کا مزدور ہائی ٹنشن لائن کی مرمت کے دوران لقمہ اجل ۔ اے پی آئی کے مطابق ارنا سیکٹرمیں پاک بھارت فوج کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی ،دفاعی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ارنا سیکٹر میں پاکستانی رینجرس کی جانب سے سرحدی حفاظتی فورس کی چوکیوں پر گولیاں چلائی گئی اور سنیفررائفل کی گولی سے ابزرویشن پوسٹ پر تعینات سرحدی حفاظتی فورس کا اہلکار کے کے اپارائے گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔ مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر علاج کیلئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہیں ۔ ادھر اچھہ بل اننت ناگ کے علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب محکمہ پی ڈی ڈی میں یومہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور محمد یوسف میر ہائی ٹینشن لائن کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران برقی رو بحال ہوئی جس سے مذکورہ مزدور جھلس گیا ،اگر چہ اسے فوری طور پراسپتال پہنچا یا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔
Comments are closed.