ڈوکلام کے معاملے پر سفارتی کوششیں لاحاصل بریکس کانفرنس کے بعد لبریشن آرمی حملہ کر سکتی ہے /گلوبل ٹائمز
سرینگر/25اگست/ لداخ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے سڑک تعمیر کرنے کے معاملے پر چین نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں مداخلت کی کارروائیاں جاری رکھے ہیں ہے جو ناقابل برداشت ہے ،ادھر چین سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے انکشاف کیاہے کہ بریکس کانفرنس کے اختتام کے بعد چین ڈوکلام میں بھارت کی فوج پر حملہ کر سکتا ہے ۔ اے پی آئی کے مطابق لداخ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے سڑک تعمیر کرنے کے معاملے کا چین نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سرگرمیاں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں جسے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہو نے کا اندیشہ ہے اور بھارت کی اس طرح کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے لداخ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے سڑک تعمیر کرنے کے معاملے کو چین کی سلامتی اور خود مختیاری کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈوکلام میں بھی چینی فوج سڑک ہی تعمیر کر رہی تھی جس پر بھارت نے اعتراض کر کے کام ہی روک دیا ۔ ادھر چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اس بات کا انکشاف کیا کہ بریکس کانفرنس جو کہ بیجنگ میں جاری ہے کے اختتام پر چینی لبریشن آرمی ڈوکلام میں بھارت کی فوج پر حملہ کر سکتی ہے ۔اخبار کے مطابق اگر چہ سفارتی کوششیں شدو مد سے جاری ہیں تاہم اس سے کوئی مقصد حاصل ہونے والا نہیں ہے اور بھارت اپنے اس ضد پر اڈہ ہوا ہے کہ وہ ڈوکلام سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اخبار کے مطابق بھارت کی فوج کو پیچھے ہٹانے کیلئے طاقت استعمال کرنا اب لازمی بن گیا ہے اور چینی لبریشن آرمی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریگی۔
Comments are closed.