کیا پیلٹ گولیاں صرف کشمیریوں کیلئے ہی ہے ؟ سابق وزیر اعلیٰ کا انتظامیہ سے سوال
سرینگر/25اگست آبروریزی کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے ڈیرا سچا ساداکے سربراہ کو مجرم ٹھہرانے کے بعد پنجاب اور ہریانہ میں تشدد بھڑک اٹھنے پر ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا پیپر گرینیڈ ،مرچی گیس اور پیلٹ گولیاں ریاست جموں و کشمیر میں احتجاج کرنے والوں پر استعمال کرنے کیلئے ہیں اور دوسروں پر نہیں ؟اے پی آئی کے مطابق سینٹرل بیرو انٹلی جینس (سی بی آئی ) کی جانب سے ڈیرا سچا سادا رام رحیم سنگھ کو آبروریز ی کے ایک معاملے میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد ہریانہ اور پنجاب میں تشدد بھڑک اٹھنے کے دوران پولیس ،نیم فوجی دستوں کی خاموشی اور امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے موثر اقدامات نہ اٹھا نے پر نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مرچی گیس ، پیپر گرینیڈ اور پیلٹ گولیاں صرف ریاست جموں و کشمیر میں احتجاج کرنے والوں پر استعمال کرنے کیلئے ہے کیا دوسری ریاستوں میں ان غیر مہلک مواد کا استعمال نہیں کیا جا سکتا؟تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے ۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر مہلک مواد ریاست جموں و کشمیر میںپولیس و فورسز کوصرف کشمیری لوگوں پر استعمال کرنے کیلئے فراہم کیا گیا ہے ؟
Comments are closed.