’’ ورلڈ فوٹوگرافی ڈے‘‘ کے سلسلے میں تصویری نمائش کا اہتمام _ریاست کے مختلف تصویر نگاروں کی بہترین اور چنندہ تصاویر پیش
کے پی ایس
سرینگر// سرینگر میں ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کے سلسلے میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نمایش شہر خاص کے نوہٹہ میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام غیور آرٹ فاونڈیشن اور ریاست کے محکمہ سیاحت نے مشترقہ طور پر کیا تھا۔ نمائش میں ریاست کے مختلف تصویر نگار وں کی بہترین اور چنندہ تصویروں کو دیکھنے کے لئے اس فن سے دلچسپی رکھنے والوں نے بڑ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر کشمیر کے مختلف سیاحتی و تاریخی مقامات ، ثقافت ، و تہذیب و تمدن جیسے عناوین پر مشتمل بہترین تصویروں کی نمائش کی گئی ۔ کے پی ایس سے بات کرتے ہوئے غیور آرٹ فاونڈیشن کے ایک رکن نوشاد غیور نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد فوٹوگرافی کے فن کو آگے بڑھانا اور کیمرے کی آنکھ میں قید بہترین تصویروں کو منظر عام پر لانا ہے ، تاکہ اس فن سے وابستہ افراد کے حوصلے مزید بلند ہوسکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ سیاحت محمود احمد شاہ بھی موجود تھے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ورلڈ فوٹو گرافی ڈے ایک پلیٹ فارم ہے ان تمام فوٹو گرافرز کے لیے جو اپنے فن کا باقاعدہ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد یہی ہے کہ یہاں کے فوٹوگرافرز کو موقع ملے کہ وہ ا اپنی کھینچی ہوئی تصویروں کو منظر عام پہ لاکر اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کر سکیں۔
Comments are closed.