حیدرآباد:(یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں سوائن فلوسے تین افراد کی موت ہوگئی۔اس طرح ضلع میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوگیاہے۔ ضلع میں ہی سوائن فلو سے 3دن قبل ایک ہی دن میں 6افراد کی موت ہوئی تھی۔کرنول کے سرکاری اسپتال میں یہ اموات ہوئی ہیں۔
ان افراد کا تعلق ضلع کرنول کے پائیا پیلی ،ادونی علاقہ کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔اب تک ضلع میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10ہوگئی ہے اور اسپتال میں فی الحال سوائن فلو کی علامات کے ساتھ 8افراد زیرعلاج ہیں۔
دوسری طرف عہدیداروں نے کہا ہے کہ کرنول میں 20خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ سوائن فلو کو پھیلنے سے روکاجاسکے۔ تاہم ڈینگو کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔حال ہی میں مغربی گوداوری ضلع کے ایک جج کی بھی ڈینگو سے موت ہوگئی۔جاریہ سال ریاست کے شہری علاقوں میں ڈینگو کے زائد واقعات کا پتہ چلا ہے۔ان دونوں موذی امراض سے وشاکھا پٹنم اور تروپتی زیادہ متاثر ہیں۔
Comments are closed.