24اگست کو ڈاک بنگلہ سوپور میں GSTسے متعلق جانکاری پروگرام 

سرینگر// محکمۂ کمرشل ٹیکسز کی جانب سے مورخہ 24اگست 2017کو ٹھیک گیارہ بجے سے ڈیڑھ بجے دن تک GST (گڈس اینڈ سروس ٹیکسز)کے بارے میں ڈاک بنگلہ سوپور میں ایک جانکاری پروگرام منعقد ہورہا ہے جس میں ٹیکسز کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں اور وہ جی ایس ٹی سے متعلق قواعد و ضوابط اور تمام قوانین کو اجاگر کرینگے۔ اس ضمن میں تمام تاجروں ، ٹھیکہ داروں اور دیگر متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر تشریف لاکر GSTکے حوالے سے جانکاری حاصل کریں ۔واضح رہے کہ جی ایس ٹی کے حوالے سے درپیش مسائل اورتمام شکوک و شبہات دور ہوجائینگے ۔
منجانب:۔ CTOسوپو ر پرویز احمد

Comments are closed.