کشمیر: آدھار کارڈوں میں اردو کا مذاق۔ ’جموں وکشمیر‘ کو ’جممو اند کشمیر‘بنادیا گیا

سرینگر//وادی کشمیر میں یونیک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی)کی جانب سے اہلیان وادی کو جاری کردہ آدھار کارڈوں میں ریاست کی سرکاری زبان ’اردو‘ کا انتہائی تمسخر اڑایا گیا ہے۔تاہم اس سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے آدھار کارڈوں پر گذشتہ اڑھائی برس سے سرکاری زبان (اردو) کی کی جارہی تضحیک کا کوئی سنجیدہ نوٹس لیا نہ متعلقہ مرکزی محکمہ ’یو آئی ڈی اے آئی‘کی آدھار کارڈوں پر تحریر شدہ اردو میں املا کی فاش غلطیوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کی زحمت اٹھائی۔اگرچہ وادی میں جاری کردہ ہر ایک آدھار کارڈمیں املائی غلطیوں کی بھرمار پائی جارہی ہے، لیکن املا کی ایک غلطی جو ہر ایک آدھار کارڈ میں پائی جارہی ہے، وہ یہ ہے کہ ریاست کا نام ’جموں وکشمیر‘ کے بدلے ’جممو اند کشمیر‘ تحریر کیا گیا ہے

Comments are closed.