کالج کیمپس کے اندر ترنگا لہرانے کے خلاف طلباء برہم -سپورٹس تقریب کے دوران طلباء کا پولیس پرپتھراو
کے پی ایس ۔ تازہ ترین
اننت ناگ// کھنہ بل اننت ناگ ڈگری کالیج میں ترنگا لہرائے جانے خلاف پولیس اور طلباء کے مابین جھڑپیں ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری کالیج کھنہ بل اننت ناگ میں اس وقت طلباء اورپولیس کے مابین جھڑپیں شروع ہوئی جب پولیس نے کیمپس کے اندر ایک کھیل تقریب کے دوران ترنگا لہرایا۔ ترنگا لہرائے جانے کے خلاف طلباء نے مظاہرہ کیا اورپولیس پر شدید پتھراو کیا۔عینی شاہدین کے مطابق طلباء نے وہاں پہ لگے ٹینٹ کو بھی نظر آتش کیا۔تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوں گھیس کا استعمال کیا۔
(فایل فوٹو)
Comments are closed.