کشمیر میں سڑک حادثہ، پانچ پولیس اہلکار زخمی

 سرینگر//جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سری نگر ۔جموں قومی شاہراہ پر آج صبح ریاستی پولیس کے خصوصی مہم دستے کی ایک گاڑی پلٹ جانے کے واقعہ میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ چاند پور، پمپور کے نزدیک پیش آیا، جس میں پانچ پولیس اہلکاروں کو زخم آئے ہیں

Comments are closed.