پاکستانی فائرنگ میںآرمی آفسر ،بی ایس ایف جوان ہلاک ،تین زخمی

تعمیل ارشاد
سرینگر:پونچھ سرحد پرفائرنگ کے دوران ایک آرمی آفسر ،بی ایس جوان ہلاک اور تین مذید زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مبینہ طور پر پونچھ سرحد پر کئی فوجی مورچوں پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں حفاظر پر مامور ایک آمی آفسر ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک اور تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
مقامی خبر رساں ایجنسی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے کرشن گھاٹی سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے سوموار کی صبح کئی فوجی پوسٹوں پر فائرنگ کی ۔اس بارڈر پر بی ایس ایف کے 200بٹالین اور آرمی کے 22سکھ ریجمنٹ مامور ہیں۔فائرنگ میں آرمی کے جونیر کمشنڈ آفسراوربی ایس ایف کے دو جوان بری طرح زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا،جہاں آرمی آفسر پرم جیت سنگھ،اور بی ایس ایف اہلکار پریم ساگر دم توڑ بیٹھے۔دیگر زخمیوں کاعلاج و معالجہ جاری ہے۔

Comments are closed.