دفعہ 35 اے کے خلاف سازشوں میں پی ڈی پی بھی شامل: نیشنل کانفرنس کا الزام

سرینگر// جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ریاست کو دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے خاتمے کی سازشوں میں بی جے پی اورآر ایس ایس کے ساتھ مکمل اشتراک میں ہے اور اس جماعت سے وابستہ لیڈران کشمیریوں کو گمراہ کرنے کے لئے آئے روز فریب کاری اور مکاری پر مبنی بیان بازی کررہے ہیں۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر اننت ناگ اور سوپور کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’حقیقت تو یہ ہے کہ پی ڈی پی ریاست جموں وکشمیر کے لئے آستین کا سانپ ثابت ہوئی ہے اور یہ جماعت رضاکارانہ طور پر آر ایس ایس کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہوکر کشمیریوں کے مفادات کے خلاف کام کررہی ہے‘۔پارٹی ترجمان کے مطابق ان اجلاسوں میں ریاست کو دفعہ 35 اے کی صورت میں درپیش چیلنج کے بارے میں تبادلہ خیالات کرنے کے علاوہ پارٹی امورات اور موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا بھی خلاصہ کیا گیا

Comments are closed.