ڈلی پورہ پلوامہ میں آگ کی ہولناک واردات 7رہایشی مکان خاکستر
22پلوامہ //قصبہ پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے کو قریبا 10:40اس وقت آگ کی ہولناک واردات نے اپنی لپیٹ میں لیا جب محلے کے لوگ گھروں سے باہر کے کام کاج میں مصروف عمل تھے۔آگ کا اندازہ اس لحاظ سے لگایا جاسکتاہے کہ اس نے ڈلی پورہ کے 13مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا زرائع کے مطابق اگرچہ کئی مکانوں پر لگی آگ کو بجھایا گیا تاہم 7 مکانوں کو آگ نے مکمل ڈھیر میں تبدیل کردیا۔مقامی لوگوں نے الظام عاید کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی مناسب دستیابی کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جسکی وجہ سے نصب درجن مکان راکھ کے دھیر میں تبدیل ہوگئے۔علاقے میں ابھی آگ جاری ہے جبکہ فائر اینڈ ایمبر جنسی کی مزید گاڈیوں کو سائرن بجاتے ہوئت علاقے کی طرف روانہ ہوتے ہوئےدیکھا گیا۔
Comments are closed.