32سالہ کیبل آپریٹر پر نم آنکھوں سے سپرد خاک ۔۔نمازِ جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
شوپیان //جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں کل شام نا معلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں مارے گئے مقامی کیبل نیٹ ورک کے مالک کو پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فرنڈس کیبل نیٹ ورک کے مالک32سالہ ہلال احمد ملک کو اپنے مقامی قبرساتان میں پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔ واضح رہے نامعلوم اسلحہ برداروں نے اتوار کی شام ہلال احمد ملک کوگولیوں کا نشانہ بنایایا جس کے بعد وہ دم توڑ بیٹھا ۔ہلال احمد ملک کے نمازِ جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک تھے جنہوں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ادھر ایس ایس پی شوپیان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ حملہ کرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس غم ان کے لواحقین کے ساتھ برابر شریک ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں اس کائرانہ حملے میں ملوث افراد نہیں بخشا جائیگا۔
Comments are closed.