شوپیان میں بڑے پیمانے پہ سرچ آپریشن جاری- فورسز کو عسکری پسندوں کے چھپے ہونے کا شبہ

کے پی ایس بریکنگ
شوپیان//جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پہ کئی دیہات کا محاصرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان میں فوج ، سی آرپی ایف اور پولیس کی ایک مشترقہ ٹیم نے آج صبح کئی دیہات کا محاصرہ کیااور ناکہ بندی کر لی ہے۔ خبروں کے مطابق کئی دیہات جن میں چوکورا، ، زائپورہ، پرتاب پورہ رانی پورہ ، وانگام وغیرہ شامل ہے کو کا محاصرے میں لیااور وہاں ناکہ بندی تیز کردی ۔ علاقے میں اس وقت بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں گھر گھر کی تلاشی لے رہے ہیں کیونکہ فورسز کو علاقے میں عسکری پسندوں کے چھپے ہونے کی مخفی اطلاعات ملی ہے تاہم ابھی تک ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔

Comments are closed.