کاکہ پورہ پلوامہ میں معمولات زندگی مسلسل ٹھپ -نمازِ جمعہ کے بعد حکومت مخالف مظاہرے
پلوامہ // جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں پچھلے چھٹے روز سے مسلسل معمولات زندگی ٹھپ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقہ میں عام شہری اور لشکر کمانڈر ایوب للہاری کی ہلاکت کے بعد مسلسل ہڑتال کی جارہی ہے۔ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے مظاہرے کئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔علاقے سے موصولہ خبروں کے مطابق تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند مسلسل چھے روز سے بند پڑے ہیں جبکہ سڑکوں کو پر ٹریفک کی نقل وحمل بھی مسلسل مسدود ہے
Comments are closed.