دو ماہ بعد میر واعظ نے جامع مسجد میں خطبہ دیا- بعدنمازِ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں
ساجد رسول
سرینگر / دو ماہ کی مسلسل خانہ نظر بند ی کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے میر واعظ مولوی عمر فارق کی خانہ نظربندی قریب دو ماہ بعد ختم کردی نظربندی ختم کئے جانے کے فوراً بعد میرواعظ تاریخی جامع مسجد پہنچے جہاں انہوں نے اپنامعمول کا خطبہ دیا۔ خطاب کے دوران میرواعظ نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں سے کشمیر ی عوام اس حقیقت کے قائل ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کی بنیادیں دنیا کے باوثوق ادارہ اقوام متحدہ میں موجود ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ہندوستان کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وۂ کشمیر کو رئیل اسٹیٹ اور دو ممالکوں کے درمیان علاقائی لڑائی کے بجائے مسلۂ انسانیت کے طور دیکھیں۔ ادھر نمازِ جمعہ کے بعد حسب معمول پولیس اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں دیکھنے کو ملیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوں گھیس کا استعمال کیا۔
Comments are closed.