قاضی گنڈ غیر قانونی طورپر نالہ سانگرن سے بولڈر نکالنے والوں کے خلاف کیس درج 

سرینگر//نالہ سانگرن میں غیر قانونی طورپر بولڈر لوڈ کرنے والوں کے خلاف ایس ایچ او قاضی گنڈ نے کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے 6ڈرائیوروں کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ مقامی لوگوں نے ایس ایچ او کی سراہنا کی ہے۔ایس ایچ او قاضی گنڈ شوکت احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بونیگام کے قریب ناکہ لگایا اور اس دوران نالہ سانگرن سے غیر قانونی طورپر ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چھ ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 215/2017زیر دفعہ 379,411,413,188آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ مقامی لوگوں نے ایس ایچ او کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے ۔

Comments are closed.