گریز ، فوج اور عسکریت پسندوں میں معرکہ جاری۔ اب تک دو جنگو جانبحق 

بانڈی پورہ// کے پی ایس – بانڈی پورہ ضلع کے سرحدی تحصیل گریز میں ایک خون ریز جھڑ پ کے دوران دو جنگجو مار گئے ہیں جبکہ طرفین کے مابین تصا دم جاری ہے۔ تفصیلات مطابق گریز میں جمعرات کی ا علی الصبح گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں ، جسکے بعد فورسز نے مشتبہ جنگجوؤں کو تلاش کرنے کے لئے قریب ہی واقع کندل ون نامی جنگل میں تلاشی کاروائی شروع کی۔ اس دوران بارہ بجے کے قریب جنگجوؤں اور فوج کا آ منا سامنا ہوا ہے۔ اور انہیں ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی تاہم جنگجوؤ ں نے فوج کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے فوج پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ، جو کافی دیر تک جاری رہی جس میں دو جنگجو مارے گئے جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔آخری اطلاع ملنے تک علاقہ میں جھڑ پ جاری تھی ۔ذرائع کے مطابق فورسز کوشبہ ہے کہ اس علاقے میں جنگجوؤں کا ایک گروپ موجود ہے، بتایا جاتا ہے کہ فو ج نے اضا فی نفری علاقہ میں طلب کردی ہے۔معلوم ہو اہے کہ فو ج نے جنگجو ؤں کی ٹھکا نوں کی تلاش کیلئے فضا ئی خدمات بھی حا صل کی ہیں ۔

Comments are closed.