حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مایوس کن کشمیریوں کی جدوجہد جائر حق اور حق پر مبنی ۔نفیس زکریا
سرینگر// پاکستان نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دےئے جانے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد گزشتہ کئی برس سے جاری اور جائز ہے اسلام آ بادکا کہنا تھا کہ حقیقت یہی ہے کہ ہم بھارت کے ہمسائے ہیں اورخطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں اپنے مسائل کو ختم کرنا ہو گا، پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے جس کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا ۔ سی این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے 70 واں یوم آزادی خوش و جذبہ سے منایا، ترک اور سعودی فضائی ہوا بازوں کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت اہم ہیں، کشمیر میں بھارت کے مظالم میں اضافہ ہوا جہاں 5 دن میں بھارت نے میں 6 کشمیریوں کو جابحق اور 6سے زائد کشمیری نوجوانوں کو زخمی کیا گیا۔ حریت قیادت پابند سلاسل ہے اور ادویات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد گزشتہ کئی برس سے جاری اور جائز ہے جب کہ ماضی میں بھارتی افواج نے کشمیر میں طاقت کا بیجا استعمال کیا اور اب بھی کر رہا ہے، کشمیریوں کا قتل عام اور بچوں کی بینائی چھین لینا نا قابل فہم ہے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حقیقت یہی ہے کہ ہم بھارت کے ہمسائے ہیں اورخطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں اپنے مسائل کو ختم کرنا ہو گا، پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے جس کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے اور وہ حل کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی فراہمی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھل کر سی پیک کی مخالفت کی،کلبھوشن یادیو کا بیان اس حوالے سے ریکارڈ پر موجود ہے جب کہ کوئٹہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل بھوشن یادیو نے بھارت کے بلوچستان لبریشن آرمی سے روابط کا اعتراف کیا جب کہ بھارت کی پاکستان میں تخریبی کاروائیوں کو ہر فورم پر اٹھایا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ امریکا نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا،امریکا نے بارہا کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتا ہے، امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے6 ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں جب کہ امریکا کی جانب سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مایوس کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ امریکی امداد نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی اخراجات کی ادائیگیاں ہیں جب کہ پاکستان ایران اور پی فائیو پلس ون ایٹمی معاملے کو بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیپال میں مغوی لیفٹیننٹ کرنل ر حبیب ظاہر کو بھارت لے جانے کے شواہد ملے تھے تاہم بھارت کی جانب سے ان کی بازیابی کے حوالے سے مثبت جواب نہیں ملا۔ (سی این ایس)
Comments are closed.