چارعام شہریوں کی پہلی برسی-آری پانتھن بیروہ میں مکمل ہڑتال

سرینگر بڈگام کے آری پانتھن بیروہ میں گزشتہ سال کل ہی کے دن فورسز کے ہاتھوں مارے گئے چارعام شہریوں کی پہلی برسی پر آج ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہو کررہ گئی جس کے دوران علاقہ میں تعزیتی مجالس کا اہتمام دن بھر جاری رہا جن میں مرحومین کے حق مین فاتحہ خوانی کی گئی۔ 16اگست 2016کو فورسز نے ایک احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ کی تھی جس میں چار افرد جابحق ہو گئے تھے جن میں محمد اشرف وانی ، منظور احمد لون، جاوید احمد نجار، اور جاوید احمد شیخ شامل ہیں۔پہلی برسی کے موقعے پرپورا علاقہ سوگوار ہے۔متاثرہ کنبے انصاف کے طلبگار ہیں جبکہ مقامی لوگ اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات نہ ہونے پر سرکاری اداروں سے نالاں ہیں ۔ ان چاروں ہلا کتوں پر اس علاقے میں بدھ کو عام ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی۔ نمائند ے کے مطابق اس دوران متا ثرہ علاقوں میں کالی جھنڈ یاں اویزان تھیں جبکہ مارے گئے افراد کے ایصا ل ثواب کیلئے جگہ جگہ مشروبات رکھے گئے تھے۔ نمائند ے کے مطابق دن بھر مارے گئے افراد کے مقبر ے اورگھروں میں تعزیتی مجالس کا اہتمام جاری رہا جس کے دوران ان کی حق میں دعا مغفر ت بھی کی گئی۔( سی این ایس )

Comments are closed.