سنگبازی سے نمٹنے کیلئے پیرا ملٹری فورسز دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر نئی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے

سنگبازی سے نمٹنے کیلئے پیرا ملٹری فورسز دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر نئی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے

سرینگر//وادی میں سنگبازی کو ختم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ رواں برس کے ساتھ ماہ کے دوران پیرا ملٹری فورسز ، فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران 132عسکریت پسندوں کو مار گرایا ۔ انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ’’آر آر بھٹناگر ‘‘ نے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں حالات دن بدن معمول پر آرہے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل کے مطابق جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران نوجوانوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کرنے کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ ۔ انہوں نے کہاکہ این آئی اے کی چھاپہ ماری سے ریاست خاص کر وادی کشمیر میں سماج دشمن عناصر کے حوصلے پست ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کئی بڑے کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد جنگجووں اور انکی تنظیموں میں حوصلہ شکنی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں میں کئی کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے کئی مطلوب اور سرگرم ترین جنگجو کمانڈروں کو ہلاک کیا اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ سرگرم جنگجوں کے حوصلے کافی پست ہو چکے ہیں جبکہ جنگجو گروپوں کے اندر حوصلہ شکنی کی صورتحال پائی جاتی ہے تو ایسے میں جنگجو گروپوں کو پھر سے متحرک کرنے کے لئے سرحد پار در اندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ (یو پی آئی)

Comments are closed.