سانبا میں بریک فیل ہونے سے منی بس حادثے کی شکار، 4 افراد ہلاک

جموں ، 16 اگست (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے ضلع سانبا میں بدھ کے روز ایک منی بس کو پیش آئے حادثے میں ایک طالب علم اور ایک کمسن سمیت چار افراد ہلاک جبکہ 31 دیگر زخمی ہوگئے۔منی بس کو یہ حادثہ بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ’سانبا کے ایک سرحدی گاؤں میں ایک منی بس بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فوجی یونٹ کی دیوار سے ٹکراگئی‘

Comments are closed.