کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 عام نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد کشیدگی

سرینگر//حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر محمد یاسین ایتو عرف محمود غزنوی سمیت تین جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے مختلف حصوں میں اتوار کے روز بھڑک اٹھنے والے شدید احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں دو عام نوجوانوں کی ہلاکت اور درجنوں دیگر کے مضروب ہونے کے بعد وادی کے مختلف حصوں میں کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔انتظامیہ نے حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچانے کے لئے پورے کشمیر کے تعلیمی اداروں میں پیر کو تعطیل کا اعلان کیا، جبکہ جنوبی کشمیر کے بیشتر حصوں اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئیں۔ضلع انتظامیہ سری نگر نے پائین شہر کے بیشتر حصوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کیں، جبکہ ریلوے حکام نے سول و پولیس انتظامیہ کی ایڈوائزری پر پورے کشمیر میں ریل خدمات معطل کردیں

(یو ا ین آئی)

Comments are closed.