دفعہ 35 اے کے خلاف سازشوں میں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی شامل: نیشنل کانفرنس کا الزام
سری نگر ، 12 اگست (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ریاست کو دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے خاتمے کی سازشوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی ،آر ایس ایس اور دیگر بھگوا جماعتوں کے ساتھ مکمل اشتراک میں ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی نے یہاں جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کا وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ’’یقین دہانی‘‘ کا کھوکھلا دعوے اُس وقت سفید جھوٹ ثابت ہوا جب بھاجپا کے سینئر لیڈران نے آن ریکارڈ اس بات کا برملا اظہار کیا کہ دفعہ35Aاور دفعہ370کا خاتمہ پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ہے اور اس سے متعلق پارٹی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا ’محبوبہ مفتی کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے چند گھنٹوں کے بعد ہی بھاجپا کے لیڈران نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 اور دفعہ35Aکے خاتمے کے لئے سرگرمیاں جاری ہیں اور آگے بھی رہیں گی
Comments are closed.